Thursday, March 28, 2024

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، افغان شہری سمیت بتیس ملزم گرفتار، دو کلاشنکوف، پستول اور منشیات برآمد

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، افغان شہری سمیت بتیس ملزم گرفتار، دو کلاشنکوف، پستول اور منشیات برآمد
July 8, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے افغان باشندے سمیت بتیس ملزم گرفتار کر لئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ علاقہ جبہ سہیل اور وینو سرے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ پولیس نے بتیس ملزم گرفتار کر کے دو کلاشنکوف، چار پستول اور منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق غیرقانونی مقیم ایک افغان باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔