Friday, March 29, 2024

پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن 8اشتہاریوں سمیت 97مشکوک گرفتار اسلحہ برآمد

پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن 8اشتہاریوں سمیت 97مشکوک گرفتار اسلحہ برآمد
December 21, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 8 اشتہاریوں سمیت 97 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمدہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 8 اشتہاری اور 89 مشکوک افراد گرفتار کر لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوارن غیر قانونی طور پر مقیم 75 افغانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر بھی 37 افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ گرفتار افراد سے 6 کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک کالاکوف، 37 پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔