Thursday, May 9, 2024

پشاور، پولیس کا سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور، پولیس کا سرچ آپریشن، 30 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
October 19, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے 2 کلاشنکوف، 5 رائفل، 2 بندوق، 7 پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے۔ گرفتار افراد میں پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔