Thursday, May 2, 2024

پشاور: پولیس کا سحری کے اوقات میں سرچ آپریشن، انتیس مشتبہ افراد گرفتار، تئیس کرایہ دار اور چھے افغان باشندے شامل

پشاور: پولیس کا سحری کے اوقات میں سرچ آپریشن، انتیس مشتبہ افراد گرفتار، تئیس کرایہ دار اور چھے افغان باشندے شامل
July 1, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جہانگیر آباد اور شاہین ٹاؤن میں پولیس نے سحری کے اوقات میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران این او سی کے بغیر رہائش پذیر تئیس کرایہ داروں کو گرفتار کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی مقیم چھے افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہین ٹاؤن اور تہکال  تھانے کی حدود میں دو سو بیس گھروں کی تلاشی لی گئی۔