Friday, April 19, 2024

پشاور : پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکارشہید

پشاور : پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکارشہید
September 4, 2016
پشاور(92نیوز) پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکا ہوا ہے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی ہے ۔ تھانہ متھرا کی حدود میں آج بھی پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا شدید تھا جبکہ اس دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے ۔