Monday, May 6, 2024

پشاور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے

پشاور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے
June 14, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ تمام کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ اس سے قبل 9 جون کو بھی پشاور پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں نے 10 مئی کو بھانہ ماڑی اور 1 مئی کو متنی میں تاجروں کے گھر اور بھٹہ خشت پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں ملوث تھے۔