Monday, September 16, 2024

پشاور پولیس نے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی

پشاور پولیس نے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی
March 22, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) اب خیبر پختونخوا پولیس بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گئی ہے، محکمہ پولیس نے جدید موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا کر پولیس اور عوام میں رابطے کو مزید سہل بنا دیا ہے ۔ نئی  ایپ کے ذریعے نہ صرف شکایت درج ہوگی بلکہ قریبی پولیس سٹیشن کے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں گی ۔

اینڈرائیڈ فون رکھنے والے ایک کلک پر نہ صرف کسی حادثے، واقعے یا ایمرجنسی کی اطلاع دے سکیں گے بلکہ موبائل ایپ رکھنے والے پولیس سٹیشن کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بھی شئیر کر سکیں گے۔

آئی جی پولیس کے مطابق کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نہ تو ٹھکانے کا نام ڈھونڈنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی فون نمبر، ایک ہی کلک سے پولیس نہ صرف لوکیشن معلوم کر سکے گی بلکہ منٹوں میں ایپ کے فون نمبر پر رابطہ بھی کرے گی۔

موبائل ایپ سے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر فون کے علاوہ کوئی بھی اطلاع سنگل کلک سے دی جا سکے گی جبکہ پولیس کی جانب سے اعلانات اور معلومات اسی ایپ کے ذریعے یوزرز کے ساتھ شیئر کی جا سکیں گی۔