Sunday, September 8, 2024

پشاور پولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پشاور پولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
January 23, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور پولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرکلاشنکوف اور پچاس ہزار گولیاں برآمد کرلیں اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا سمگلروں کے گروہ کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پشاورپولیس نے موٹروے پر تھانہ چمکنی کےعلاقہ میں ایک موٹرکار کو روکا گاڑی کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے پندرہ کلاشنکوف اور پچاس ہزار گولیاں برآمد ہوئیں اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب کی جانب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ پولیس نے اسلحہ تحویل میں لے کر ایک شخص راحت اللہ سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتارکرلیا ایس پی رورل پشاور کا کہنا ہے کہ اسلحہ ممکنہ طورپر پنجاب میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔