Saturday, April 20, 2024

پشاور، پانچ ملی میٹر بارش نے سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کردیا

پشاور، پانچ ملی میٹر بارش نے سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کردیا
March 19, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں صرف پانچ ملی میٹر بارش نے سڑکوں کو تالاب میں بدل دیا۔ جی ٹی روڈ، صدر اور حیات آباد میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ پرجمع پانی انڈرپاس میں داخل ہوگیا ، بارش کے پانی میں گاڑیاں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔

وقفے وقفے سے ہونے والی صرف پانچ ملی میٹر بارش نے ہی پشاور شہرکو ’’ وینس ‘‘ میں بدل دیا۔

جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ، صدر اور حیات آباد میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سامنے سڑک پر اس قدر پانی جمع ہوگیا کہ ٹریفک کی روانی مشکل ہوگئی۔

کہیں بند گاڑیوں کو دھکے لگا کر نکالنے کی کوششیں ہوتی رہیں تو کہیں گاڑیوں کو پانی میں راستہ تلاش کرنا مشکل ہوگیا۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر جمع پانی انڈرپاس میں داخل ہوگیا اوردکانیں ڈوب گئیں جس سے سامان تیرنے لگا۔

سیلابی صورتحال پریشان شہری چلا اٹھے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس تھوڑی سی بارش نے شہر کو ڈبو دیا  اگر بارش زیادہ ہوئی تو سڑکوں کے ساتھ دکانیں بھی زیرآب آجائیں گی۔