Friday, April 26, 2024

پشاور : پارٹی جھنڈے کے تنازع پر فائرنگ 3افراد جاں بحق

پشاور : پارٹی جھنڈے کے تنازع پر فائرنگ 3افراد جاں بحق
June 2, 2016
پشاور(92نیوز)پشاورکے علاقہ خزانہ تخت آباد میں پارٹی جھنڈے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت تین افرادجان کی بازی ہار گئے دو افراد زخمی بھی ہوئے جاں بحق افراد کی میتیں گھروں کو لائی گئیں تو کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کےعلاقہ تخت آباد میں سیاسی جماعت کا جھنڈا اتارنےپرتلخ کلامی نےباپ بیٹے سمیت تین افراد کی جان لے لی،جاں بحق ہونے والوں کی میتیں گھروں میں پہنچیں تو گھر ماتم کدہ بن گئے، فریقین آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں تاہم سیاسی مخالفت دشمنی میں تبدیل ہوگئی۔ فریقین کا تعلق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تھا، گزشتہ دنوں پی کے 8 میں ضمنی انتخابات کے باعث دونوں کے مابین اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے مابین سخت مقابلے کے بعد ن لیگ نے کامیابی حاصل کی مگر نتائج کے بعد بھی ورکروں کے درمیان رنجشیں ختم نہ ہوسکیں۔