Friday, April 19, 2024

پشاور : وزیراعظم کی اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات میں شرکت ، سخت سکیورٹی پر طلبہ مشتعل  

پشاور : وزیراعظم کی اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات میں شرکت ، سخت سکیورٹی پر طلبہ مشتعل  
December 11, 2015
پشاور(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی اسلامیہ کالج پشاور کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات پر طلبہ مشتعل ہوگئے پولیس کے لاٹھی چارج اورطلبہ کے پتھرائو سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف اسلامیہ کالج پشاورکی صد سالہ تقریبات میں شرکت کےلئے آئے تو پولیس نے سیکیورٹی کے اس قدر سخت انتظامات کئے کہ طلبہ کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی جانا ناممکن ہوگیا تمام گیٹ بند کردیئے گئے۔ طلبہ نے احتجاج کیا نعرے بازی کی اورپولیس پر پتھرائو کیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے طلبہ کو منتشرکرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تین طلبہ کو گرفتاربھی کیاجبکہ طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنا چاہتےتھے۔ وزیراعظم کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے واپس جانے کے بعد گیٹ کھول دیئے گئےجس پر طلبہ کا احتجاج بھی ختم ہوگیا۔