Monday, September 16, 2024

پشاور: وخوپل میں میاں بیوی کی لڑائی، باپ نے اپنے ہاتھوں سے بیٹی مار ڈالی

پشاور: وخوپل میں میاں بیوی کی لڑائی، باپ نے اپنے ہاتھوں سے بیٹی مار ڈالی
April 14, 2016
پشاور (نائٹی ٹو نیوز) پشاور کے علاقے وخوپل میں میاں بیوی کی لڑائی کا برا انجام۔ باپ نے اپنے ہاتھوں سے بیٹی کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ وخوپل میں رکشہ ڈرائیو جاوید کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اسی دوران طیش میں آکر باپ نے اپنی تین ماہ کی بیٹی مناہل کو زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ بچی کے نانا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اس کے داماد نے لڑائی کے دوران اشتعال میں آکر انتہائی قدم اٹھایا ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاوید کسی قسم کا نشہ نہیں کرتا۔ بچی کی نعش کو مردہ خانے سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔