Friday, March 29, 2024

پشاور والوں نے روٹی میں سبزیاں ڈال کر پیزا متعارف کرا دیا

پشاور والوں نے روٹی میں سبزیاں ڈال کر پیزا متعارف کرا دیا
December 13, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور شہر میں ایک درجن سے زائد اقسام کی روٹی بنتی ہے۔
صبح ہوتے ہی پشاور کے تندوروں پر نان، روٹی کی دس سے زائد اقسام کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔ بھر پور ناشتے کے لئے سادہ روٹی کے ساتھ ساتھ روغنی، تندوری پراٹھا، تل والی روٹی مل جاتی ہے۔
کہیں سادہ روٹی اور نرم کلچہ مل جاتا ہے تو کہیں ہوا میں لہرا گھما کر تیار کی جانے والی چپاتی بھی دستیاب ہے۔
سبزی سے بھری روٹی دیسی پیزا کے طور پر مزے لے لے کر کھائی جاتی ہے۔
افغان مہاجرین کی آمد کے ساتھ بڑے سائز کی مختلف اشکال کی روٹیاں لواش بھی پشاوری کھانوں کا حصہ بن گئی ہیں۔