Saturday, April 20, 2024

پشاور : وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری 11 ہلاک

پشاور : وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری 11 ہلاک
November 29, 2016

 پشاور(92نیوز)پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ پاک فوج نے فضیائیہ کی مدد سے پاک افغان سرحدپر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے ۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اس فضائی کارروائی 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔