Friday, April 19, 2024

پشاور ، نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو شکست دے دی

پشاور ، نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور کی ٹیم نے ایبٹ آباد کو شکست دے دی
November 27, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں شروع ہونے والے نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور کی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایبٹ آباد کو شکست دے دی۔ پشاورکےارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پشاور اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پشاور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 271 رنز بنائے۔ ایبٹ آباد کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا کہنا کہ اس طرح کےمقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کو قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پشاور ایبٹ آباد، گوجرانوالہ ، اسلام آباد، اٹک اور بہاولپور کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔