Friday, April 19, 2024

پشاور، نیبرہُڈ کونسل 33 اور 34 میں میئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے خاتون پریذائیڈنگ افسر، شوہر گرفتار

پشاور، نیبرہُڈ کونسل 33 اور 34 میں میئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے خاتون پریذائیڈنگ افسر، شوہر گرفتار
December 19, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور میں نیبرہُڈ کونسل 33 اور 34 میں میئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا گیا، شہریوں نے خاتون پریذائیڈنگ آفیسر کو بیلٹ پیپرز کے ساتھ پکڑ لیا۔

اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ، صوبائی الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کے حکام پولنگ اسٹیشن پہنچے، خاتون پریذائیڈنگ افسر اور شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے خاتون پریذائیڈنگ افسر اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔