Monday, September 16, 2024

پشاور : نومولود بچے چرانے والا گروہ گرفتار

پشاور : نومولود بچے چرانے والا گروہ گرفتار
August 12, 2016
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نومولود بچے چرا کرماؤں کی گود اجاڑنے والا منظم گروہ گرفتارکرلیا گیا گروہ میں شامل سرکاری اسپتال کی نرسوں سمیت پانچ خواتین اور دو مرد شامل ہیں گروہ سے ایک نومولود بچی بازیاب کرلی گئی، سنگ دل گروہ نے بچی محض تین لاکھ روپے میں فروخت کرنا تھی۔ تفصیلات کےمطابق عورت اور ممتا کے نام پر سیاہ دھبہ عورت کے روپ میں نقاب  کے پیچھے چھپی یہ خواتین اس گروہ کا حصہ ہیں جو پشاور میں مائوں کی گود اجاڑنے کےلئے سرگرم رہیں پانچ خواتین اور دو مردوں پر مشتمل سات رکنی گروہ اسپتالوں اور نجی میٹرنٹی ہومز سے اب تک نو نومولود بچے چرا کر فروخت کرچکا ہے گروہ میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کی نرسیں،نجی میٹرنٹی ہومزکی ڈاکٹرز اوردیگرعملہ بھی شامل ہے۔ والدین کےلئے کل کائنات بننے والے نومولود بچوں کی قیمت ان سنگدلوں کےلئے محض سترہزار سے تین لاکھ روپے تھی پولیس نے گروہ سےایک نومولود بچی بھی برآمد کی جسے تین لاکھ روپے میں فروخت کیا جانا تھا۔ گرفتار ہونے والی خواتین میں نورین سکنہ رام پورہ، نادیہ سکنہ ترناب، انجمن سکنہ دلہ زاک روڈ، انوری پری سکنہ گل بہار جبکہ دو مرد ابن امین سکنہ شبقدر اور نادرشاہ سکنہ شاہ قبول کالونی پشاور شامل ہیں گروہ کے دیگر دس ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔