Tuesday, April 23, 2024

پشاور، نوجوان پائلٹ قاضی اجمل جیرو کاپٹر تباہ ہونے سے جاں بحق

پشاور، نوجوان پائلٹ قاضی اجمل جیرو کاپٹر تباہ ہونے سے جاں بحق
December 5, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور کے نوجوان پائلٹ قاضی اجمل جیرو کاپٹر تباہ ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔

پشاور میں گلائڈرز اور لائٹ ویٹ کاپٹرز بنانے والے قاضی خاندان کے چشم و چراغ قاضی اجمل اپنے ہی لائٹ جہاز کے کریش ہونے سے بلوچستان کے علاقہ میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی ناگہانی موت پر پشاور میں ہر آنکھ اشک بار ہے۔

قاضی اجمل نے تین روز قبل پرواز کی ٹھان لی مگر بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں کو عبور نہ کر سکے۔ قاضی اجمل کی لاش اور طیارے کا ملبہ آواران کے علاقے پولڈاٹ سے ملا۔

قاضی برادران طویل عرصے سے پشاور میں گلائڈرز اورلائٹ ویٹ جہاز بناتے آ رہے ہیں۔ اس سے قبل قاضی اجمل کے ایک اور بھائی بھی اسی طرح کے حادثے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ قاضی اجمل کے بڑے بھائی قاضی طفیل اسی شوق کی خاطر اپنا مکان بھی بیچ چکے ہیں۔