Friday, April 19, 2024

پشاور: نمک منڈی کے خشک تکے اور کڑاہی گوشت ذائقے میں بے مثال

پشاور: نمک منڈی کے خشک تکے اور کڑاہی گوشت ذائقے میں بے مثال
January 7, 2018

پشاور (92 نیوز) پشاور کی نمک منڈی میں سرخ انگاروں سے بھری انگیٹھیوں سے اٹھتا دھواں دور دور سے کھانے پینے کے شوقین افراد کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔
نمک منڈی کی گوشت کڑاہی یوں تو ہر جگہ مقبول ہے مگر یہاں کے بھنے ہوئے خشک تکوں کا کوئی ثانی نہیں۔
دھکتے ہوئے کوئلوں پر پکنے والے ان تکوں کی خوشبو نمک منڈی میں داخل ہوتے ہی محسوس ہو تی ہے۔
مٹن کڑاہی ہو یا دم پخت نمک منڈی کے پکوانوں کا ذائقہ جس نے ایک بار چکا تو بار بار روایتی ڈشز کھانے نمک منڈی ضرور آیا۔
نمک منڈی میں شہر ہی سے نہیں ملک کے دیگر حصوں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
نمک منڈی کی لذیذ کڑاہی کی خوبی یہ ہے کہ یہ ہر قسم کی ملاوٹی اور بازاری اشیاء سے پاک ہوتی ہے حتیٰ کہ اس میں گھی تک کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
چربی میں پکایا جانے والا یہ گوشت اس لئے اپنی لذت میں بے مثال ہے۔