Thursday, May 9, 2024

پشاور : نشترہال میں پشتو افسانوں کے صد سالہ جشن کے حوالے سے تقریب

پشاور : نشترہال میں پشتو افسانوں کے صد سالہ جشن کے حوالے سے تقریب
October 5, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور کے نشترہال میں پشتو افسانوں کے صد سالہ جشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں گلوکاروں نے پشتو موسیقی کے سر بکھیرے تو حاضرین جھومنے پر مجبور ہوگئے ۔
پشتو افسانے کے صد سالہ جشن کی تقریب میں رنگینی بھرنے کے لئے پشاور کے گلوکار آئے تو میٹھی موسیقی نے حاضرین کے کانوں میں رس گھول دیا ۔
پشتوموسیقی کی خوبصورت دھنوں پرپیش کی گئی غزلوں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔
تقریب میں جہاں پشتو کے معروف افسانہ نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا وہاں موسیقی کے تڑکے نے تقریب کو وہ رونق بخشی کہ حاضرین عش عش کرنے لگے ۔