Saturday, April 20, 2024

پشاور ، نجی کلب کے زیر اہتمام کیچڑ میں گاڑیاں دوڑانے کے مقابلے کا انعقاد

پشاور ، نجی کلب کے زیر اہتمام کیچڑ میں گاڑیاں دوڑانے کے مقابلے کا انعقاد
December 9, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں نجی کلب نے کیچڑ میں گاڑیاں دوڑانے کےمقابلے کا انعقاد کیا ۔ مقابلے میں شریک ڈرائیورز نے دشوار گزار ٹریک پرگاڑیاں دوڑا کر اپنی مہارت کا بھرپور اظہار کیا ۔


ریس میں کہیں کچہ راستہ، کہیں کیچڑ تو کہیں پانی کی رکاوٹیں بنائی گئی تھیں ۔ پشاور میں ہونے والے جیپوں کے "مڈ ریس"مقابلوں کےلئے موٹروے کے قریب اس ریس کا اہتمام پشاور کے نجی کلب نے کیا تھا ۔ جس میں پشاور کے علاوہ ایبٹ آباد اور اسلام آباد سے آئے ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا۔


خطرناک موڑ اور دیگر دشواریوں کے حامل اس ٹریک پرگاڑیاں دوڑانے والے ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے سے خوب محظوظ ہوئے۔
مقابلے میں شریک 30 گاڑیوں کی یہ ریس پشاورکے شوقتین افراد کے لئے بھی تفریح کا خاص موقع تھی۔