Friday, March 29, 2024

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
November 28, 2016

 پشاور(92نیوز)پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں سٹی پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی گئی  جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید  ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں سٹی پولیس کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید  جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

دوسری طرف ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق اہلکار کی میت کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔شہید اہلکار کی شناخت  اےایس آئی عصمت اللہ کےنام سےہوئی ہے۔