Friday, May 17, 2024

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3سکیورٹی اہلکار شہید

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3سکیورٹی اہلکار شہید
September 18, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بے نظیر ویمن یونیورسٹی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کیلئے دودھ لے کرجانے والے تین اہلکارشہید ہوگئے جبکہ  حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ بے نظیرویمن یونیورسٹی سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پرلنڈے سڑک پر گڑھی صحبت خان کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے کیری ڈبے میں سیکورٹی فورسز کےلئے دودھ لیکر جانے والے تین اہلکاروں پر فائرکھول دیا، اندھا دھند فائرنگ پر اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونےو الے ہلکاروں کی شناخت عبدالرحمان،محمداقبال اور محمد فرید کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹرسائکل پر سوار تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول کے چودہ خول برآمد کرلئے، حملے کے بعدگرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔