Sunday, September 8, 2024

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

پشاور:  نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
January 9, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار صفت اللہ اور گل ولی زخمی ہو گئے زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر صفت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ گل ولی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کا رائڈر سکواڈ قمر دین گڑھی کے علاقے میں رنگ روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔