Thursday, May 9, 2024

پشاور، نامعلو م افراد نے خاتون کو بیٹی اور بیٹے سمیت قتل کر دیا

پشاور، نامعلو م افراد نے خاتون کو بیٹی اور بیٹے سمیت قتل کر دیا
October 19, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں نامعلو م افراد نے گھر میں گھس کر خاتون، اسکی جواں سالہ بیٹی اور 4 سالہ بیٹے کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔ متھرا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خائستہ رحمان نامی شخص کی بیوی، 20 سالہ بیٹی اور 4 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، قتل کی محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہم شواہد جمع کر لئے گئے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ قتل کے لرزہ خیز واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ [caption id="attachment_246902" align="alignnone" width="709"]پشاور، نامعلو م افراد، خاتون بیٹی بیٹے سمیت قتل، 92 نیوز پشاور، نامعلو م افراد نے خاتون کو بیٹی اور بیٹے سمیت قتل کر دیا[/caption] دوسری جانب چمکنی میں پولیس نے غیرت کے نام پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم قتل ہونے والی خاتون کا چچا ہے۔