Sunday, May 12, 2024

پشاور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ، وزیراعلیٰ محمود خان نے پرچم کشائی کی

پشاور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ، وزیراعلیٰ محمود خان نے پرچم کشائی کی
August 14, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پرچم کشائی کی اور یادگارشہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ پشاور میں یوم آزادی کا آغاز کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضاء اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب پولیس لائنز پشاور میں ہوئی۔ وزیراعلٰی محمودخان نے پرچم کشائی کی، پولیس دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلٰی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔  پشاور ، یوم آزادی ، مرکزی تقریب ، وزیراعلیٰ ، محمود خان ، پرچم کشائی پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے جشن آزادی کی ریلی نکالی۔ ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغمے گونجتے رہے۔ پشاور موٹروے پر بھی یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا۔ بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ اہلکاروں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔