Friday, May 10, 2024

پشاور میں ہائیکورٹ کے سامنے زور دار دھماکا، گیارہ افراد زخمی

پشاور میں ہائیکورٹ کے سامنے زور دار دھماکا، گیارہ افراد زخمی
December 16, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں ہائیکورٹ کے سامنے زور دار دھماکا ہوا جس میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ طویل امن کے بعد پشاور ایک بار پھر زور دار دھماکے سے لرز اٹھا۔ حساس اور مصروف علاقے میں ہائی کورٹ کے سامنے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ہر طرف گاڑیوں کے ٹوٹے شیشے بکھر گئے۔ گاڑیوں میں موجود افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دھماکا رکشہ میں سیلنڈر بلاسٹ قرار دیا تاہم سی سی پی او پشاور نے دھماکے میں گیارہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا۔ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے دھماکا سے شواہد جمع کئے۔