Thursday, May 9, 2024

پشاور میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

پشاور میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا
March 16, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا ،مشتبہ مریض  نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑا،محمد سعید کو چیسٹ انفیکشن اور بخار کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال ترجمان کے مطابق دونوں مریضوں میں کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ کا انتظار ہے ،اسپتال میں گزشتہ روز دو مریض لائے گئے تھے۔ ادھر سندھ میں  کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 76 تک پہنچ چکی ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایران سے آنے والے 50 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، کورونا وائرس کےشکار 50افراد کےٹیسٹ کراچی میں کیے گئے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق تمام افراد سکھر قرنطینہ میں مقیم ہیں۔