Friday, March 29, 2024

پشاور میں کورونا علاج کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور میں کورونا علاج کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
July 2, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں کورونا کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد دونوں ہاتھوں سے کورونا مریضوں کو لوٹنے لگے۔ پشاور میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا تو اس کے ممکنہ علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا، ایزو میکس، ڈیسکا میٹاسون اور کیلشیم کی گولیوں سیکان کی قیمت میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ایکٹیمرا انجکشن کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ تک پہنچ گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ادویات ساز کمپنیوں اور اس کے کاروبار سے وابستہ افراد پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے من مانی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں کورونا سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والی دیگر اشیاء ماسک اور سینی ٹائزر بھی مہنگے ہوگئے۔ کورونا وباء سے قبل 5 روپے میں فروخت ہونے والا ماسک 20 سے 50 روپے میں کھلے عام بک رہا ہے۔