Tuesday, April 23, 2024

پشاور میں کورونا سے بچائو کیلئے اسمارٹ لاک ڈائون محض دکھاوا

پشاور میں کورونا سے بچائو کیلئے اسمارٹ لاک ڈائون محض دکھاوا
June 19, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے اسمارٹ لاک ڈائون محض دکھاوا بن کر رہ گیا۔ حیات آباد اور گل بہار کے علاقوں میں لاک ڈائون والے علاقوں میں کہیں پولیس اہلکار دکھائی نہیں دے رہے تو کہیں علاقہ مکینوں کی بلا ضرورت نقل وحرکت جاری ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے نو علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل کیا گیا،ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کئے اور بعض مقامات پر پولیس بھی تعینات کی گئی۔ لیکن عملی طور پر اسمارٹ لاک ڈائون برائے نام کارروائی بن کر رہ گئی،، علاقہ مکینوں نے لاک ڈائون اقدامات کی دھجیاں اڑا دیں۔ حیات آباد کے فیز سکس سیکٹر ایف تھری میں گلیاں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند تو کردی گئیں لیکن پولیس اہلکار موجود نہ ہونے کے باعث شہری رکاوٹ ہٹا کر آمد ورفت جاری رکھے ہوئے ہیں،، گل بہار نمبر چار میں بھی لاک ڈائون اقدامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کورونا سے بچانے کےلئے لاک ڈائون کیا ہے تو اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کرایا جائے ورنہ اسمارٹ لاک ڈائون شہریوں کی مشکلات میں اضافے کے سوا کچھ نہیں۔