Saturday, May 11, 2024

پشاور میں کورونا ایس او پیز کے تحت انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

پشاور میں کورونا ایس او پیز کے تحت انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری
September 22, 2020
پشاور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا ایس او پیز کے تحت انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ضلع بھر میں 5 سال کی عمر سے کم 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے، مہم کے لئے سکیورٹٰی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پشاور میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں، مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔ شہری نہ صرف بلا خوف بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں بلکہ دیگر والدین سے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کے 2 قطرے پلا کر والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچنے کا واحد طریقہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانا ہے۔