Friday, May 10, 2024

پشاور میں ڈاکٹروں کا احتجاج سولہویں روز بھی جاری

پشاور میں ڈاکٹروں کا احتجاج سولہویں روز بھی جاری
October 10, 2019
پشاور ( 92 نیوز)  خیبر پختونخوا میں ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز بل کے خلاف ڈاکٹروں ، پیرامیڈکس اور دیگر ملازمین کا احتجاج سولہویں روز بھی جاری رہا۔ پشاور میں ڈاکٹروں نے ریلی نکالی، اسپتال میں داخلے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کا رخ صوبائی اسمبلی کی جانب موڑ دیا،سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہری ڈاکٹروں اور ڈاکٹرز حکومت کو کوستے رہے۔ ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے اتحاد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج پھر احتجاج کی کال دی تو صوبے بھر سے ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے، اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملی تو مین گیٹ پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ بکتربند، واٹرکینن اورڈنڈوں سے لیس پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اسپتال میں داخلے کی اجازت نہ ملی تو ڈاکٹروں نے صوبائی اسمبلی کا رخ کرلیا، جی ٹی روڈ پر نعرہ بازی کرتے اسمبلی چوک پہنچے،جہاں پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اسمبلی چوک میں احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ اور خیبرروڈ ٹریفک کےلئے بند ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔