Wednesday, May 8, 2024

پشاور میں چکن اور سبزی کی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے

پشاور میں چکن اور سبزی کی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے
November 8, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں چکن اور سبزی کی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے۔ مہنگائی کی لہر نے تو پشاور کے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، چکن کی قیمت ایک دن چھ روپے فی کلو کمی کے بعد دوسرے روز دس روپے کلو بڑھ گئی، چکن 216 روپے کلو ہوگیا۔ صرف چکن ہی نہیں انڈے بھی قیمت کی ڈبل سنچری کے قریب ہیں، فارمی انڈرے 180 سے 200 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔ سبزی کی قیمتیں بھی کم ہونے کو نہیں آرہیں۔ درجہ اول کا آلو ایک سو تیس روپے کلو ہوگیا۔ ٹماٹر ایک سوچالیس روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں جس چیز کا ریٹ پوچھیں ہوش اڑ جاتے ہیں۔۔ اتنی مہنگائی میں غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کے قابل بھی نہیں رہا۔