Saturday, April 27, 2024

پشاور میں چمچماتی پرانی گاڑیوں کا میلہ لگ گیا

پشاور میں چمچماتی پرانی گاڑیوں کا میلہ لگ گیا
November 24, 2019
پشاور ( 92 نیوز) نئی گاڑی کی خواہش تو ہر کوئی رکھتا ہے مگرنئی نسل جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ گاڑیوں سے زیادہ پرانی ٹیکنالوجی دیکھنے کی جستجومیں رہتی ہے۔ 1940 سے لے کر 1970 کے ماڈل کی گاڑیاں دیکھنے کیلئے پشاورکے شہری گیریژن کلب پہنچ گئے ۔ یہ ہیں چمچماتی اور لش پش ونٹیج گاڑیاں جو اس وقت پشاور میں موجود ہیں، اس میں 80 سال پرانی گاڑی بھی موجود ہے اور چمکتی دمکتی 50 سال پرانی گاڑیاں بھی ہیں جو کلاسک کار ریلی میں باب خیبر سے پشاور پہنچیں تو گیریژن کلب میں زبردست استقبال کیا گیا۔ شو میں تفریح کا سامان بھی رکھا گیا، روایتی ڈانس اتنڑ کے ساتھ ساتھ رباب کی موسیقی نے شو کو مزید چار چاند لگا دیے۔ کسی نے 1940 ماڈل کے ساتھ سیلفی بنائی تو کوئی 1970 ماڈل کی گاڑٰی میں بیٹھنے کی جستجو میں لگا رہا، بچے تو بچے، بڑوں اور خواتین نے بھی کلاسک گاڑیوں میں خوب دلچسپی لی۔ یہ سب گاڑیاں کلاسک کار شو میں دکھائی دے رہی ہیں، 60 گاڑیوں پر مشتمل ریلی باب خیبر سے شروع ہوئی اور پشاور پہنچ گئی جو اب پشاور سے روانہ ہو کر اسلام آباد پہنچے گیں ۔