Saturday, April 20, 2024

پشاور میں چارسدہ روڈ پر گاڑی میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق

پشاور میں چارسدہ روڈ پر گاڑی میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق
January 10, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں چارسدہ روڈ پر گاڑی میں سی این جی سلنڈر پھٹ گیا۔ حادثے میں خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئے۔ بخشی پل پشاور کا رہائشی طارق جان اپنی اہلیہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ پشاور آرہا تھا۔ چارسدہ روڈ پر اپنی موٹرکار میں سی این جی بھرانے لگا تو اچانک زوردار دھماکے سے گیس سیلنڈر پھٹ گیا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ سیلنڈر دھماکے سے طارق جان کی اہلیہ اور ایک سال کی بیٹی جاں بحق اور خود شدید زخمی ہو گیا۔ سی این جی اسٹیشن کے دو ملازم بھی زخمی ہوئے۔ ریسکیو اداروں نے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر امدادی سرگرمیاں کیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔