Wednesday, April 24, 2024

پشاور میں پیغمبراسلامﷺ کی ولادت با سعادت کے جشن کی تقریبات کا آغاز

پشاور میں پیغمبراسلامﷺ کی ولادت با سعادت کے جشن کی تقریبات کا آغاز
November 23, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور میں پیغمبر اسلام کی ولادت با سعادت کے جشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ جشن آمد رسولﷺ کے حوالے سے سجی محفل میں شمع رسالت کے پروانوں نے سرور کونینﷺکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔
ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی پشاور میں جشن عید میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ پشاور میں ایسی ہی ایک روح پرور محفل سجائی گئی تو عاشقان رسول نے پیغمبر اسلام سے والہانہ محبت کا دل کھول کر اظہار کیا۔
ادارہ تبلیغ الاسلام کی جانب سے منعقدہ اس محفل میں جہاں نعت پیش کئے گئے وہاں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
جشن آمد رسول کے سلسلے میں جلسوں اور محافل نعت کی تقریبات کا سلسلہ شہر کے طول و عرض میں جاری ہے۔