Monday, May 13, 2024

پشاور میں پہلی بار 3 ڈی سنیما گھر کا قیام عمل میں لایا گیا

پشاور میں پہلی بار 3 ڈی سنیما گھر کا قیام عمل میں لایا گیا
January 5, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں پہلی بارتھری ڈی سنیما گھر کا قیام عمل میں لایا گیا، شہری اب جدید ٹیکنالوجی سے بنی معیاری فلمیں بہتر ماحول میں دیکھ سکیں گے۔ پشاور کے فلم بین اب جدید سینما گھر میں فلم دیکھ سکیں گے، پشاور میں پہلی بار تھری ڈی سنیما شروع ہوتے ہی شہریوں نے فیملیز کے ساتھ نئے سنیما گھر کا رخ کر لیا، شہری اب مار دھاڑ کی روایتی فلمیں نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ فلمیں دیکھ سکیں گے۔ پشاور میں سنیماؤں کی تعداد سکھڑ کر صرف 5 رہ گئی ہے مگر شہر بھر میں کوئی جدید سنیما موجود نہیں تھا، اب 3 ڈی سنیما گھر کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے نئے مواقع میسر آ گئے ہیں۔ پشاور میں عرصہ دراز کے بعد شہریوں نے فیملیز کے ہمراہ سنیما اسکرین پر فلم شو دیکھا۔ پشاور میں پہلے تھری ڈی سنیما کے قیام سے شہریوں کو فیملیز کے ساتھ اچھے ماحول میں تفریح کا بہترین موقع ملے گا۔