Friday, May 3, 2024

پشاور میں پٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کی پہنچ سے دور

پشاور میں پٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کی پہنچ سے دور
June 3, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ پشاور کے بیشتر فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول دستیاب نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اکا دکا فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول کے حصول کےلئے شہریوں کا رش رہا۔

پٹرول سستا ہوا لیکن پشاور کے عوام کا اس کا فائدہ نہ پہنچ سکا کیونکہ پشاور کے بیشتر فلنگ اسٹیشنز پر دوسرے روز بھی پٹرول دستیاب نہیں، شہری پٹرول کے حصول کےلئے سرگرداں رہے۔

پشاور صدر اور دیگر علاقوں میں اکا دکا فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول کے حصول کے لئے شہریوں  کا رش رہا، کہیں محدود مقدار میں پٹرول فراہم کیا جاتا رہا۔

شہر میں پٹرول کی عدم دستیابی پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیا لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہ آسکی۔