Friday, March 29, 2024

پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
April 2, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)قومی ادرہ صحت نے پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کر دی ، پشاور کا 16 ماہ کا اسماعیل ولد ضیاء اللہ پولیو کا شکار ہوگیا ، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، پولیو سے متاثرہ 16 ماہ کے اسماعیل کا تعلق افغان خاندان سے بتایا جاتاہے۔ متاثرہ بچہ  پشاور کے علاقے حیات آباد میں رہائش پذیر ہے۔ قومی ادارہ صحت نے بھی بچے میں پولیوکی تصدیق کردی۔ جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق خٰیبر پختونخوا میں رواں سال 8 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔