Sunday, May 12, 2024

پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 دہشت گرد گرفتار
January 1, 2017

پشاور (92نیوز) پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں کی شناخت حسن علی اور اجمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقوں جہانگیر ٹاؤن، شاہ نور ٹاؤن اور رحمان ٹاؤن میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پٹرول، یوریا، 2 پستول اور ایک بندوق برآمد ہوا۔

گرفتار دہشتگردوں کی شناخت حسن علی اور اجمل کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق حسن علی کا تعلق باجوڑ ایجنسی جبکہ اجمل کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم 25 افراد بھی گرفتار کئے گئے۔