Saturday, April 20, 2024

پشاور میں پانچویں قومی تیراندازی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

پشاور میں پانچویں قومی تیراندازی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
January 11, 2017

پشاور (92نیوز) پشاور میں شروع ہونے والی پانچویں قومی تیراندازی چیمپئن شپ میں چودہ سالہ مسکان بھی ماہر نشانہ بازوں کو مات دینے کے لئے پرعزم ہے۔ کم عمرترین تیرانداز مسکان پہلی بار چیمپئن شپ میں قبائلی علاقوں کی نمائندگی کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں پانچویں قومی تیراندازی کے مقابلے شروع ہوئے تو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اسلام آباد، فاٹا، آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ایچ ای سی سمیت بارہ ٹیموں کے تیرانداز اپنا نشانہ آزمانے پہنچ گئے۔

پہلی بار فاٹا کی نمائندگی کرنے والی چیمپیئن شپ کی کم عمرترین تیرانداز چودہ سالہ مسکان آفریدی ماہرتیراندازوں کے مقابلہ کے لئے پرعزم ہے۔ حکومتی سرپرستی کے بغیر ہونے والی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی ہرٹیم میں تین میل اور تین فی میل، چھ باقاعدہ اور دو ریزرو تیرانداز شامل ہیں۔

پانچویں قومی آرچری چیمپیئن شپ کے مقابلے تین دن جاری رہیں گے۔ فائنل مقابلے بارہ جنوری کو ہوں گے۔