Saturday, April 20, 2024

پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرقیادت علامتی مظفرآباد چوک سے سری نگر چوک تک مارچ

پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرقیادت علامتی مظفرآباد چوک سے سری نگر چوک تک مارچ
August 5, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرقیادت علامتی مظفرآباد چوک سے سری نگر چوک تک مارچ کیا گیا۔ بلوچستان بھر میں بھی یوم استحصال کشمیر پر ریلیاں نکالی گئیں۔ غیرقانونی زیرتسلط کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف پشاور میں بھی یوم استحصال منایا جارہا ہے۔ پشاور میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تو ٹریفک رک گئی۔ یوم استحصال کی بڑی ریلی وزیراعلٰی محمودخان کی قیادت میں علامتی مظفرآباد سے سرینگر تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کےخلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرعمر گل ، اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان اور شوبز کے افراد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلٰی محمود خان نے علامتی سرینگر پہنچ کر ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔