Friday, April 19, 2024

پشاور میں نیشنل یوتھ کارنیول، پولیس افسر جذبات میں بے قابو

پشاور میں نیشنل یوتھ کارنیول، پولیس افسر جذبات میں بے قابو
December 12, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور میں نیشنل یوتھ کارنیول میں ایک پولیس افسر نے جذبات میں آ کر فائرنگ کھول دی اور شو میں موجود طلبا اور طالبات کو خوفزدہ کر دیا۔
پشاور میں نیشنل یوتھ کارنیوال کے مقابلوں میں ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے آئے طلبہ نے شرکت کی تو کارنیول کے تیسرے روز کلچر شو کے بعد آتش بازی کی گئی۔
آتش بازی میں ایک پولیس افسر اتنے جذباتی ہو گئے کہ اپنے ماتحت پولیس اہلکار سے سرکاری بندوق لے کر خوب فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ایونٹ میں موجود نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایس ایچ او گلبرگ کو معطل کر دیا گیا۔