Thursday, April 25, 2024

پشاور میں نانبائیوں کا روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کرنیکا مطالبہ مسترد

پشاور میں نانبائیوں کا روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کرنیکا مطالبہ مسترد
January 20, 2020
پشاور ( 92 نیوز) صوبائی حکومت نے پشاور  میں نانبائیوں کا روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ، نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کے خلاف تنور بند کر دیے ، حکومت کی جانب سے  بھی ہڑتال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پشاور بھر میں آج روٹی ملے گی نہ ہی روغنی نان، نان بائیوں  نے تنور بند کر دیے ہیں، نان بائی 170گرام وزن کی روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے پر بضد ہیں ، حکومت نے مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تو نانبائیوں  نے بھی ہڑتال کرنے میں دیر نہیں کی ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان  نے مخصوص ڈیلروں کے ذریعے نانبائیوں کو85 کلو گرام مقامی فائن آٹے کی بوری 5200 کی بجائے 3600روپے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور پنجاب سے بھی آٹے کی ترسیل شروع ہو گئی ہے مگر نانبائی ہڑتال سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں  ۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق خیبر پختونخوا میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اور نانبائیوں کی جانب سے ہڑتال سمجھ سے بالا تر ہے۔ دوسری جانب پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے ،ہڑتال کی کال دینے والے 4 نانبائیوں کو  حراست میں لیا گیا ہے۔