Friday, April 26, 2024

پشاور میں نانبائی روٹی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کرنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے

پشاور میں نانبائی روٹی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کرنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے
August 17, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں نانبائی روٹی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کرنے کے بعد سڑکوں پر بھی نکل آئے۔ مظاہرین نے سرکاری طور پر روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ پشاورمیں نابنائیوں نے آٹا مہنگا ہونے کا بہانہ بنا کر چند روز قبل روٹی کی قیمت ازخود بڑھائی۔ ایک سو پندرہ گرام روٹی کی قیمت 15 جبکہ ڈیڑھ سو گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی تو ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے خلاف نانبائی احتجاج کرتے جی ٹی روڈ پر نکل آئے۔ نعرہ بازی کی۔ نانبائیوں کا موقف ہے کہ آٹا مہنگا ہے ضلعی انتظامیہ سرکاری طور پر روٹی کی قیمت بڑھائے اور نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ نے 150 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 100 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کر رکھی ہے۔