Friday, May 17, 2024

پشاور میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے الگ کاؤنٹر قائم

پشاور میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے الگ کاؤنٹر قائم
January 2, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن اب دنوں کی نہیں بلکہ منٹوں کی بات ہے، محکمہ ایکسائز نے گاڑی رجسٹریشن کے دس مراحل کو کم کرکے صرف تین کردیا۔ نئی گاڑی کی رجسٹریشن  کبھی ایک بڑا اور تکلیف دہ کام تھا ، مالکان کو گاڑی کی رجسٹریشن کرانے کےلئے کئی کئی دن ایکسائز آفس کے چکر لگانا پڑتے تھے  لیکن نئے سال کے موقع پر محکمہ ایکسائیز خیبرپختونخوا نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کٹھن مرحلہ حل کرتے ہوئے دنوں کی بجائے منٹوں میں نمٹانے کی سہولت فراہم کردی۔ محکمہ ایکسائز کے دفتر میں الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ، جہاں نئی گاڑی کے مالکان  گاڑی کی دستاویزات لے کر آئیں، وہیں دستاویزات چیک ہوں گی، گاڑی کا معائنہ ہوگا اور پھر رجسٹریشن کا عمل چالیس منٹ میں مکمل ہوجائے گا۔ ناخواندہ افراد کو بھی سہولت فراہم کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ جلد ہی صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ ایک سمارٹ کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے جس سے گاڑی مالکان کو سہولت ملے گی۔