Friday, April 26, 2024

پشاور میں مہنگائی بڑھنے لگی ، شہری پریشان

پشاور میں مہنگائی بڑھنے لگی ، شہری پریشان
March 30, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے جزوی لاک ڈاؤن کے دوران مہنگائی بڑھنے لگی، کورونا وائرس سے پریشان شہری اشیا خور و نوش کی قیمتیں بڑھنے پر مزید پریشان ہوگئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے پشاور  میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، پنجاب سے آنے والے مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 830 سے بڑھ کر 1150 میں فروخت ہونے لگا،فائن آٹا جس کی قیمت چند روز قبل 950 تھی اب 1200 سے 1300 روپے میں دستیاب ہے۔

آٹے کے ساتھ ساتھ دوسری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،210 روپے فی کلو میں ملنے والی دال ماش 260 سے 280 میں فروخت ہونے لگی ،لوبیہ کی فی کلو قیمت 180 سے بڑھ کر 250، دال چنا کی قیمت میں بھی 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے،چائے کی پتی میں بھی 30 سے 35 روپے فی کلو تک اضافہ ہواہے ، اضافہ سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔

شہری کہتے ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قلت تو نہیں لیکن قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔