Friday, May 17, 2024

پشاور میں مقبوضہ کشمیر کرفیو کی گھڑیاں گننے کیلئے گھڑیال نصب

پشاور میں مقبوضہ کشمیر کرفیو کی گھڑیاں گننے کیلئے گھڑیال نصب
October 11, 2019
پشاور (92 نیوز) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی ہر گھڑی تاریخ کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ بھارتی مظالم کی گھڑیاں گننے کے لئے پشاور کے امن چوک میں بھی گھڑیال نصب کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کی گھڑیاں گننے کے لئے پشاور کے امن چوک میں کرفیو کلاک نصب کیا گیا۔ کلاک نہ صرف مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جانب سے جیل میں بدلنے کا وقت بتا رہا ہے بلکہ بھارتی مظالم کی سیاہ تاریخ بھی رقم کر رہا ہے۔ کشمیر کلاک کا مقصد عوام کو کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے بارے میں آگہی دینا ہے،اس کلاک پر لگے پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا یہ ثابت کر رہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہری بھی اس کلاک کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ریمائنڈر قرار دیتے ہیں۔ امن چوک میں قائم اس گھڑی پر پیغام تحریر ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی قید سے آزاد کرانا عالمی ضمیر کےلئے چیلنج ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستان سناتی یہ گھڑی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہرپاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔