Friday, March 29, 2024

پشاور میں مزید پانچ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور میں مزید پانچ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
June 23, 2020

پشاور ( 92 نیوز)  پشاور میں  کورونا کے بڑھتے کیسز والے مزید پانچ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا،پشاور میں سیل کئے گئے علاقوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔  منڈی حسن خیل، حیات آباد کے فیز6 اور سیون، بشیرآباد اور پلوسی سیل کردیئے گئے،، علاقے میں آمد ورفت، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

جہاں جہاں کورونا وائرس قابو سے باہر ہونے کی کوشش کر رہا ہے ، وہاں وہاں لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے ۔  پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مزید پانچ علاقے سیل کر دیے ، سیل کےلئے علاقوں میں منڈی حسن خیل، پلوسی، حیات آباد کے فیز 6 اور 7، بشیرآباد کے علاقے شامل ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پشاور میں سیل کئے گئےعلاقوں کی تعداد 14 ہوگئی، رکاوٹیں کھڑی کرکے آمد ورفت بند کردی گئی، سیل کئے گئے علاقوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز کی اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف خیبرپختونخوا وبائی کنٹرول اور ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی شق 17 اور 18 کے تحت کارروائی ہوگی۔