Thursday, April 25, 2024

پشاور میں محفل موسیقی،لوگوں کے ٹھول کی تھاپ پر بھنگڑے

پشاور میں محفل موسیقی،لوگوں کے ٹھول کی تھاپ پر بھنگڑے
March 4, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن جب کبھی کبھار موسیقی کی چھوٹی سی مٖحفل سجتی ہے تواسے امن کی بحالی سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے حالات کو دیکھتے ہوئے جب کوئی موسیقی کی محفل سجتی ہے تو پشاورسمیت صوبے بھر میں امید کی نئی روح پھونک دیتی ہے ۔ آج جب پشاورکی محفل موسیقی  میں فنکاراکٹھے ہوئے تو ڈھول کی تھاپ پر شائقین نے بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔ خیبر پختونخوا جہاں دہشت گردی کےواقعات کے پیش نظرفنکار ہجرت کر چکےہیں جس کی بناپر اب نئے فنکار فن کو زندہ رکھنےکی کوشش کررہے ہیں ۔ حکومتی  سرپرستی نہ ہونے کے باعث فنکار تو حوصلہ نہیں ہارے مگر روایتی موسیقی کی ترویج ضرورمتاثرہوئی ہے۔ ہر حکومت کلچر اور فن کےحوالے سے بات ضرور کرتی ہے مگر عملی طور پر فن کی خدمت کرنے والوں کو حکمران کم ہی پوچھتے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیرثقافت کاکہنا تھا کہ پختونخوا میں موسیقی اور اس سے وابستہ فنکاروں کی سرپرستی حکومت کرئے گی ۔